Today Revenue Darbar held at ADC Officer under the chair of ADC (G) Zamin Khan along with ACC Revenue Ajam Khan Afridi
حکومت خیبر پختون خواہ اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب کے ہدایت پر اج تحصیل خار میں ریوینیو دربار کا اہتمام سول کالونی خار میں کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی اور حکومت کے اس اقدام کو سراہا. دربار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب زمین خان صاحب اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو جناب عجم خان افریدی نے لوگوں کو دربار کی اہمیت اور فائدے بیان کی اور کہا کہ حکومت لوگوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنےمیں بہت سنجیدہ ہے. بعد میں دربار کے شرکاء نے ارمز لا ئسنس، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، نکاح نام سرٹیفکیٹ اور زمینوں کے رجسڑیشن کے بارے میں مختلف قسم کے مسائل بیان کی جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود متعلقہ برانچز کے کلرکوں کو ضروری احکامات جاری کئے اور کچھ مسائل موقع پر حل کئے.
Share On: