Today Caretaker Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Mohammad Azam Khan visited tribal district Bajaur, Caretaker Chief Minister visited the injured in Bajaur blast at district headquarters hospital Khar. Senior cabinet members Matiullah, Minister Industry Sports and Tourism, Hamid Shah, Minister Health Dr Riyaz Anwar, Chief Secretary Nadeem Aslam Chaudhry and Inspector General Police, Deputy Commissioner Bajaur Muhammad Anwar ul Haq, District Police Officer Bajaur were also accompanied by the Chief Minister. Caretaker Chief Minister Azam Khan met the injured persons individually and inquired about their well-being. Chief Minister was briefed by Deputy Commissioner Bajaur Muhammad Anwar ul Haq about the treatment facilities. The instructions to provide the best medical facilities to the injured leave no stone unturned in the treatment of the injured, caretaker Chief Minister Muhammad Azam Khan. The provincial government is an equal participant in the grief of the affected families, caretaker Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Muhammad Azam Khan. I am deeply saddened by the loss of precious human lives in the blast, no matter how much the blast is condemned, targeting peaceful citizens is a very heinous act, Caretaker Chief Minister Muhammad Azam Khan said. The Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa expressed his condolences to the district elders, political leaders and elders at the DC compound. He prayed for the speedy recovery of the injured and the martyrs. The Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa informed the tribal elders, political leaders that the provincial government is equally involved in this grief with the bereaved families. And all the injured will be provided with the best medical treatment, apart from this, financial support will be provided to the heirs of all the martyrs and the injured
نگران کابینہ اراکین مطیع اللہ منسٹر انڈسٹری سپورٹس اینڈ ٹوررزم ، حامد شاہ، منسٹر ہیلتھ ڈاکٹر ریاض انور، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور انسپکٹر جنرل پولیس، ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کی زخمی افراد سے فرداً فرداً ملاقات اور خیریت دریافت کی۔ وزیر اعلیٰ کو ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے علاج معالجے سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت، زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان. صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ، نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان. دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ، دھماکہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پر امن شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی مکروہ فعل ہے، نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان. نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کابینہ اراکین ڈی سی آفس میں ملاقات ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمد اعظم خان کو ہنگامی بنیادوں پر طور پر کئے گئے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی. نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا ڈی سی کمپاونڈ میں ضلعی عمائدین ، سیاسی رہنماؤں اور مشران سے اظہار تعزیت کی زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے قبائلی عمائدین، سیاسی رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ صوبائی حکومت غم زدہ خاندانوں کے ساتھ اس غم میں برابر شریک ہیں اور تمام زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنائیں جائے گی ،اس کے علاوہ تمام شہداء اور زخمیوں کے ورثاء کے ساتھ مالی تعاون کیا جائے گا
صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر نگرانی سول کالونی جرگہ ہال میں اقلیتی برادری کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شاہ نواز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خار ٹو ثناء اللہ، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خار، ایجوکیشن، ٹرانسپورٹ، لائیو سٹاک، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران، اقلیتی برادری کی مردوں اور خواتین نے بڑی تعداد نے شرکت کی. اقلیتی برادری نے کھلی کچہری میں قبرستان کے لیے زمین, ایجوکیشن اور ہیلتھ میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ بڑھانے, اور دیگر مسائل کی طرف نشان دہی کی گئی ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے اقلیتی برادری کے طرف سے اٹھائی گئی مسائل و شکایات پوری غور سے سنے اور حل کرنے کی یقین دھانی کرائی, آخر میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ حکم کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی نے اقلیتی برادری میں مفت سرکاری آٹے کی 30 بیگ تقسیم کئے، اقلیتی برادری نے ضلع انتظامیہ باجوڑ کے اس اقدام کو سراہا اور اور انتظامی افسران کا شکریہ ادا کیا
Assistant Commissioner Khar Mr.Muhibullah Khan has opened the 1st March 2023 Digital Census in District Bajaur
District Bajaur newly appointed Deputy Commissioner Bajaur Anwar ul Haq attended the Yadgar Shahada Civil Colony Jirga Hall. The armed forces of Bajaur Police saluted the newly appointed Deputy Commissioner Bajaur Deputy Commissioner Bajaur placed flowers on the martyrs' memorial and offered special prayers for the elevation of the martyrs. Assistant Commissioner Khar Mohibullah Yousafzai, Assistant Commissioner Navagai Adeel Ahmad Sattar, and other administrative officers were also present on the occasion.
آج بمورخہ 6 ستمبر 2022 ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر ہمراہ بریگیڈیئر باجوڑ سکاؤٹس راؤں عمران سراج اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان نے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں باجوڑ پریمیئر لیگ کا افتتاح کیا باجوڑ پریمیئر لیگ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر، بریگیڈیئر راؤں عمران سراج اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان تھے افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب حیات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیر خان، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور، میڈیا برادری، سیاسی، و سماجی شخصیات، ضلعی عمائدین اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Meeting regarding Review and Performance of last two months of all districts officers held today, at DC Conference room under the chairmanship of ADC (G) Mr. Zamin Khan Mohmand. The ADC (G), checked and evaluated the performance of each officer. Good performance officer was appreciated while issued stern directions to those officers whose performance was poor and nil. To bring Administrative and Regularity inspection on top most position was the main theme of the meeting.
کومت خیبر پختونخوا کے جانب سے ایک اور وعدہ کی تکمیل۔ جناب ڈپٹی کمشنر صاحب باجوڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل باجوڑ اور اسسٹنٹ کمشنر خار ایڈ منیسٹریٹر اوقاف باجوڑ نے آج ایک پروقار تقریب میں وزارت اوقاف و مذہبی امور کی جانب سے پیش امامان جامع مساجد اور مینارٹی مذہبی پیشواؤں کو دیئے جاننے والے ماہانہ وظیفہ کا افتتاح کیا۔ ابتدائی تقریب میں چھ امام مساجد اور ایک مینارٹی مذہبی پیشوا باجوڑ شمسول مسیح کو وظائف کے چیکس جاری کئے گئے۔ جناب ڈپٹی کمشنر صاحب نے علمائے کرام کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت باجوڑ کے تمام تحصیلوں کے 700 سے زائد پیش امامان جامع مساجد کو تحصیل وائز شیڈول کے مطابق وظائف دیئے جا رہے ہیں جو کہ سہ ماہی طریقہ کار سے ایک سال کے عرصہ تک چار اقساط میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے علمائے کرام نے فرمایا کہ پروگرام سے علمی خاندانوں کو مالی معاونت اور لگن کیساتھ دین اسلام کے خدمت کرنے کا جذبہ ملے گا۔ علمائے کرام نے حکومت کے اس معاونت کو سراہا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا ضم شدہ اضلاع میں یکساں مواقع کیلئے ترجیحی اقدامات کا عزم قبائیلی ضلع باجوڑ میں تمام شعبوں میں اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا عمل
In compliance to the Govt Direction, the District Planning Officer attended the opening ceremony of Bajaur Football Sports Gala, arranged by the sports association Bajaur in which teams from Malakand Division would participate . The Chief guest explained the detailed interventions being made by the Govt I’m sports sector for the youth of merged districts to enable them to ba a part of national teams . He assured full cooperation on the part of District administration Bajaur in all such health competitions.
ج بمورخہ 12/01/2021 ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب تحصیلدار خار بخت جہان کے ہمراہ انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز باجوڑ خار کے مختلف علاقوں کے دورے کیے ۔ پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا. بچوں کی انگلی پر نشان چیک کئے. ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ تحصیلدار خار بخت جہان کے ہمراہ تحصیل خار غنی آ ڈئ بی ایچ یو کا بھی دورہ کیا بی ایچ یو کے مختلف یونٹ کا تفصیلی معائنہ کیا سٹاف حاضری ، ادویات کی موجودگی و سٹاک رجسٹر اور بی ایچ یو کی صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بی ایچ یو انتظامیہ کو مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی
صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ ،ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب کے ہدایات پر ضلع افسران نے کرونا وائیرس کے دوسرے لہر کےممکنہ روک تھام اور عوام کی آگاہی کے خاطر ضلع کے مختلف عوامی مقامات اور ھوٹلز پر احتیاطی تدابیر کے آگاہی کے لئے وزٹ کیا۔ اور عوام الناس کو ماسک لگانے اور جسمانی فاصلہ رکھنے کے تاکید کی۔ انھوں نے لوگوں میں مفت ماسک تقسیم کی اور ماسک نہ لگانے پر جرمانہ کرنے کی وارننگ بھی دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ھم احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر کرونا وائیرس سے محفوظ رہ سکتے ھیں۔
صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ ،ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب کے ہدایات پر اج اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ حبیب اللہ وزیر نےتحصیلدار لوئی ماموند اور واڑہ ماموند بخت جھان اور وکیل خان کے ھمراہ کرونا وائیرس کے دوسرے لہر کےممکنہ روک تھام اور عوام کی آگاہی کے خاطر تحصیل ماموند کے مختلف عوامی مقامات اور ھوٹلز پر احتیاطی تدابیر کے آگاہی کے لئے وزٹ کیا۔ اور عوام الناس کو ماسک لگانے اور جسمانی فاصلہ رکھنے کے تاکید کی۔ انھوں نے لوگوں میں مفت ماسک تقسیم کی اور ماسک نہ لگانے پر جرمانہ کرنے کی وارننگ بھی دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ھم احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر کرونا وائیرس سے محفوظ رہ سکتے ھیں۔
ملک کے دیگر حصوں کی طرح قبائیلی ضلع باجوڑمیں آج بمورخہ 11/01/2021پر پو لیو مہم کا با قا عدہ آغاز ہو چکا ہے مہم کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب کے ھدایت پر اج اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ حبیب اللہ وزیر نے ناواگئ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں لغڑئی ، ملنگی ، مینہ میں بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائیں اور پولیو ٹیموں کے کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پو لیو ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پو لیو ایک موذی مرض ہے ہم سب نے مل کر اس موذی مرض کے روک تھام میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
آج بمورخہ 11/01/2021 کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس سلیمان خالد ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب کے ہمراہ ڈی سی آفس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو کے خاتمے کی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان مہمند، این سٹاپ ڈاکٹر حمایت اللہ، محکمہ صحت او اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
کومت خیبر پختونخواہ اورڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ کے خصوصی ہدایت پراج اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ حبیب اللہ وزیرکے سربراھی میں عوامی شکایات کے ازالے اور انکے انڈور حل کیلئے تحصیل ماموند علاقہ ملنگی گورنمنٹ ھائی سکول میں کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عجم خان ، تحصیلدار بخت جھان اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ سربراھان بشمول بڑی تعداد میں علاقائی عمائیدین نےشرکت کی۔علاقائی عمائیدین نے اپنے مسائیل تفصیلی بیان کی جس پر متعلقہ محکموں کے سربراھان نے انکومطمن جواب دیا۔بعد میں اےسی صاحب نےخطاب کرتے ھوئے کہا۔ کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن باجوڑ اپکے مسائیل گھر کے دہلیز پر حل کرنے کے لئے کوشاں ھے۔اور بہت جلد اپکے تمام مسائیل حل کئے جائینگے۔ علاقائی عمائیدین نے تمام سربراھان کا شکریہ ادا کیا۔
آج بمورخہ 15/12/2020 ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب کے خصوصی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) باجوڑ زمین خان مہمند صاحب کرونا وائرس کی موجودگی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔Th
On the instructions of Govt of Khyber Pakhtukhwa and special directions of Deputy Commissioner, Bajaur today the District Administration, Bajaur hold Tehsil Hazri/Revenue Darbar in the office of Assistant Commissioner, Khar for the masses of tehsil Salarzai which was headed by Additional Deputy Commissioner (G). Whereas the masses of the area put_up their genuine complaints regarding Arms Licences, Domicile Certificates, Blocked CNICs, Birth Registration, Land Registration and Land Disputed issues. For the redressal of their complaints, the Additional Deputy Commissioner (G) Mr. Zamin Khan issues necessary directions to the head of related branches to resolve their genuine issues on priority basis.
آج ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب کے سربراہی میں تحفظ قرآن/مقدس اوراق کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تحفظ قرآن ال پاکستان کمیونٹی صدر مولانا فیض الرحمن محمدی صاحب کے سربراہی میں ضلع باجوڑ تحفظ القرآن کمیٹی ممبران اور مختلف بازاروں کے صدرو نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقدس اوراق کو احسن طریقے سے دفنانے اور محفوظ رکھنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقدس اوراق کا تحفظ تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ قرآن مجید کا ادب ہی ہماری دنیا و آخرت کی نجات کا ذریعہ ہے۔ علم ضروری ہے مگر ادب علم سے بھی ضروری ہے۔ مسلمانوں کے موجودہ حالات کی قرآن مجید کی بے ادبی بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ قبرستانوں، کباڑ خانوں اور دیگر عوامی مقامات پر قرآنی آیات کی بے حرمتی ہو رہی لیکن مسلمان کا احساس ہی نہیں ہو رہا۔ مقدس اوراق کا ادب ہمارا اجتماعی مسئلہ ہے۔ تحفظ قرآن کمیٹی باجوڑ کو ہر قسم تعاون کی یقین دھانی کی۔ اخر میں ال پاکستان تحفظ قرآن کے جانب سے باجوڑ تحفظ قرآن کمیٹی ممبران میں بدست ڈپٹی کمشنر تعریفی اسناد تقسیم کیں گئے۔
سات بہنوں کا بھائی محمد آیاز جس کو ٹیٹنس کی بیماری لاحق ہوئی تھی جو آج تک لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب نے آج بدست بانی جبران ویلفیر فاونڈیشن 40600 روپے ان کے چھوٹے بہنوں کو آج حوالہ کردیا.
ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب سےغرشموزئی بوساق اقوام کے مشران نے ملاقات کی. ملاقات تعلیم، صحت اور امن وامان جس میں باجوڑ اور ملاکنڈ اضلاع کے اقوام کے درمیان پائی جانے والی حدبندی تنازعہ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤصاحب نے یقین ظاہر کی کہ انشاء اللہ باجوڑ اور ملاکنڈ اقوام کے درمیان پائی جانے والی حدبندی مسئلے کا حل بہت جلد نکالا جائے۔ ڈپٹی کمشنر صاحب نے مزیدکہا کہ ہم باجوڑ میں عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں اور انشاء اللہ خدمت کر کے دکھائیں گے۔ غرشموزئی بوساق کے مشران نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر آج منسٹر انڈسٹری خیبر پخوانخواہ عبد الکریم خان نے ضلع باجوڑ کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب اور دیگر قبائلی عمائدین نے مہمان کا خصوصی کا استقبال کیا سول کالونی باجوڑ خار میں ایک تقریب منعقد ہوا تقریب میں ڈیڈک چیئر مین اجمل خان صدر چیمبر آف کامرس حاجی لعلی شاہ پختون یار باجوڑ کے قبائلی عمائدین اور دیگر شرکاء نے تقریب میں شرکت کی۔ منعقدہ تقریب سے قبائلی عمائدین نے ضلع باجوڑ کے اجتماعی مسائل کی نشاندھی کی منسٹر خیبر پخوانخواہ عبد الکریم خان نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا نے قبائلی اضلاع میں انقلابی اقدامات شروع کیے ہیں جس میں تعلیم ، صحت ، انڈسٹری سٹیٹ، سڑکوں کی تعمیر، محکمہ جنگلات ، زراعت، کھیلوں کیلئے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ، ٹورازم ، اور دیگر ڈیپارٹمنٹ میں تیزی سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔ صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔
Beautification, on the direction of worthy DC bajaur coloring started by shopkeeper's in khar bazar today on 03.03.2020.
Meeting Attending by Wild life officers under the chair of ADC General Mr. Jamal Udeen Saheb along with other officer in the office of ADC General Office.
آج خیبر پختونخواہ کے فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف شاہد اللہ خان نےضلع باجوڑ کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود صاحب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سہیل عزیز، فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے سیول کالونی باجوڑ خار میں معزز مہمان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود صاحب اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سہیل عزی نےمعزز مہمان سیکرٹری فاریسٹ اینڈ وائلڈ شاہد اللہ خان، چیف کنزرویٹر علی گوہر، کنزرویٹر فرحت اللہ خان کو ثقافتی لونگی اور یادگاری شیلڈ پیش کیں۔
Additional Deputy Commissioner bajaur visited FSC utmankhel
ADC general monitored Govt Graduate College khar and checked under conatruction indoor game hall.... Deptt are required to ensure daily supervision of the technical staff
Under the #GoodGovernanceStrategy, Today on 27/02/2020 under the Chair of Deputy Commissioner Bajaur Usman Mehsud a #KhuliKachehri held in a far-flung area of Tehsil Salarzai at Tandai. Assistant Commissioner Khar, Additional Assistant Commissioner Khar-I Ilyas Khan and all Heads of Line Department attended the Khuli Kachehri. People from all walk of life participated in the Session. The inhabitants of the area raised their issues at their door-step. Most of the issues were related to Establishment of new Schools, Health Center & Roads. Deputy Commissioner Bajaur Usman Mehsud at ending addressed the Session and elaborated the main agenda of Khuli Kacheris. He stated that District Administration Bajaur is in close liaison with all stakeholders to provide best services to the public especially to the residents of the far-flung areas of the District. He further maintained that main focus of the Khuli Kachehries is to collapse distances among the Public and Govt: institutions. Some of the issues were redressed on the Spot and the rest will be assigned to concerned Dept via Pakistan Citizen Portal for proper Tracking. He directed all the Heads of Departments to pursue the Issues on #TopPriority so that expectation of the public be maintaine
Under the #GoodGovernanceStrategy, Today on dated 28th February 2020, The Worthy Addl: Deputy Commissioner Bajaur, Mr. Jamal Udeen held a meeting, along with Khar Tehsildar Mr. Ahmad Sultan, TMO Khar Muhammad Ilyas, President Khar Bazzar Laalyee Shah, Naib President Khar Bazzar, Wazir Haji and other Tajjer Association Regarding the beautification of Khar Bazzar and THQ Khar Medican Market. After the threadbare disscucion the Worthy ADC assigned a task to TMO along with the assistant of Bazzar Saddar for appropriate necessary beautification the Bazzar with one contrast color beyond of any specified color of any political party.
ڈپٹی کمشنر باجوڑ،جناب عثمان محسود صاحب کی زیر صدارت تمام لائن ڈیپارٹمنٹزکے سر براہان کا ایک اہم اجلاس ہوا۔ جس میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹز کے سر براہان کے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ جس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی اچھی تھی، بہت سراہا۔اوراس موقع پہ ڈپٹی کمشنر باجوڑ،جناب عثمان محسود صاحب نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹزکے سر براہان کو یقین دلایاکہ اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔
پولیو مہم کے پہلے روز اسسٹنٹ کمشنر خار انوار الحق نے تحصیل خار اور تحصیل اتمان خیل میں پولیو ٹیموں کا معائنہ کیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔
یڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سہیل عزیز 17 فروری 2020 سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں محکمہ صحت افسران اور علاقائی معززین نے شرکت کی.
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کے ہدایت پر اج اسسٹنٹ کمشنر نواگئ حبیب اللہ خان وزیرصاحب تحصیلدار نواگئی شاہ احمد کے ہمراہ نواگئ بازار کا اچانک دورہ کیا، اور بازار میں چینی کے زخیرہ اندوزی اور قیمتیں چیک کرنے کے علاوہ مختلف خوراکی اشیاء گوشت سبزی پھل وغیرہ کی قیمتیں چیک کئے۔ دوکانداروں کو سختی سے خبردار کیا کہ کسی بھی خوراکی اشیاء کی زخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت یا قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا. اور ساتھ ہی پٹرول پمپوں میں پٹرول کے معیار اور گیج چیک کی۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کی خصوصی ہدایت پر اج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار محمد الیاس نے شنڈی موڑ بازار کا وزٹ کیا ،وہاں پر دکانداروں کی صفائی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ اسکے ساتھ ساتھ اٹا بوریوں اور تندوری روٹی کا وزن بھی چیک کیا۔ دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سرکاری نرخ نامے سے تجاوز یا غیر میعاری اشیاء فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو ان جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل میں ڈال دیا جائے گا۔
District Media orientation session for NID February 2020 chaired by Additional Deputy Commissioner Bajaur Venue: ADC Hall Bajuar Dated: 12th February 2020
اج اۤئی جی پولیس خیبر پختونخواہ ثناء اللہ عباسی نے باجوڑ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ یادگار شہداء پر حاضری دی اور لیویز فورس کے دربار سے خطاب کیا۔ٹین بلین ٹری مہم کے تحت دیودار کا پودا لگایا۔ ڈی اۤئی جی ملاکنڈ اعجاز خان ، ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ وزیر نے مہمان استقبال کیا اور مہمان کو روایاتی لونگی پہنائی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے معاون خصوصی برائے پبلک ھیلتھ انجینئرنگ ریاض خان صاحب نے ضلع باجوڑ کا دورا کیا ،اسیسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ھیلتھ نے باجوڑ میں جاری ترقیاتی سکیموں پر بریفننگ دی ،اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ جلال الدین صاحب ، ایم پی اے صاحبان، اسیسٹنٹ کمشنر نواگئ،اور تحصیلداران صاحبان بھی موجود تھے.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جلال الدین صاحب پولیو میٹنگ اجلاس کے صدارت کررہا ہے،
KASHMIR SOLIDARITY DAY 5TH FEBRUARY, 2020. In compliance with the directives of Federal / Provincial Governments, Solidarity day with the people of Kashmir commemorated in the District. The following proceedings were carried out by District Administration Bajaur along with Police Department, parliamentarian all line/district departments,Trade Union, Media Personnel, Civil Society organisations and people from different walks of life participated in the event. 1. Recitation at CC Khar. 2. Siren 3. Flag Hoisting (Pakistan/Kashmir) 4. Pakistan Anthem 5. Kashmir Anthem 6. Rally/walk from Khar Bazar to Nawagai, and Inayat Kally. 7. Solidarity Chain 8. Pray for Kashmir. The inhabitants of the District observed Kashmir Solidarity Day, to expressed support for the Kashmiri people in their struggle for the right to self-determination under the United Nations resolutions. During the Rally Deputy Commissioner Bajaur Usman Mehsud reiterated Pakistan’s continued political, moral and diplomatic support for the people of occupied Kashmir. He said India’s illegal annexation of the occupied region directly contravened the relevant United Nations Security Council resolutions. He further stated that India continued to victimise the innocent Muslims by denying them their right to self-determination. Pakistan will continue to raise the issue of the occupied region at every forum, adding that the international community has rejected India’s human rights violation and its narrative. India’s illegal actions of August 5 have further strengthened the bond between the people of Indian occupied Jammu & Kashmir and Pakistan especially of Tribals. The Deputy Commissioner Bajaur also maintained that the brutal treatment by Indian armed forces have fully exposed the government’s regard for basic human rights, adding that the international community, human rights organisations and the international media have condemned India’s actions. He said, the people of Kashmir are not alone in their struggle, against Indian armed forces and the people of Tribal Districts will support them. He said Kashmir strives to gain its independence in light of the UN resolution and lauded the sacrifices of the armed forces, who are responsible for keeping Kashmir alive.
آج سول کالونی جرگہ حال میں چالیس رکنی کونسل کیلئے آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا. ۔ باجوڑ میں جلد 2 ڈویژن کیلئے 2 کونسل بناے جاینگے. پروگرام میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود صاحب،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جمال الدین صاحب، اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ وزیر، ایڈیشنل ڈپٹی فنانس سہیل عزیز، تحصیلدار صاحبان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
آج ضلع انتظامیہ باجوڑ نے تحصیل خار غنی اڈئ علیزوں پرائمری سکول میں عوامی مسائل و شکایات حل کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار محمد الیاس تحصیلداران اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے لوگوں کے طرف سے اٹھائی گئی مسائل و شکایات پوری غور سے سنے اور موقع پر کئی مسائل و شکایات حل کرنے کے احکامات جاری کیے اور کئی مسائل و شکایات کو حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل و شکایات کو جلد از جلد حل کرکے راپوٹ پیش کریں۔ علاقے کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور ضلع افسران کا شکریہ ادا کیا کہ وہ آئے اور ہماری مسائل کو ہمارے دہلیز پر سنے۔
آج تحصیل سلارزئی کے علاقہ درہ میں ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں باجوڑ لیویز کے سپاہی واقف اللہ شہید ہوئے۔ شہید کا نماز جنازہ سول کالونی خار لیویز لائن میں ادا کی گئی۔جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پیرشہاب علی شاہ اسسٹنٹ کمشنر نواگئ حبیب اللہ خان وزیر تحصیلداران صاحبان سیول وعسکری شخصیات اور باجوڑ لیویز کے اہلکاروں شرکت کی۔ باجوڑ لیویز کی چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور شہید کی ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا کی ،شہید کو اپنے آبائی علاقے سلارزو لوئی جوڑ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر عثمان محسود صاحب کی زیر صدارت 27 جنوری 2020 شروع ہونے والے پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ وزیر, ہیلتھ آفیسر وزیر صافی, ڈبلیو ایچ او، انٹیلی جنس تحصیلداران صاحبان, اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر عثمان محسود صاحب نے متعلقہ محکمے کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے ساتھ پھرپور تعاون کریں اور پولیو مہم کو کامیاب بنائیں
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کی ہدایت پر نے آج تحصیل دار خار عجم خان آفریدی نے باجوڑ فلور مل کا اچانک دورا کرکے عوام کی شکایت پر آٹا کی کوالٹی کو چیک اور سختی کے ساتھ مل مینجر کو ہدایت کئے کہ وہ آٹا کوالٹی کو معیاری بنائے ... اسکے علاوہ راغگان بازار اور خار بازار میں اپنے خفیہ ذرائع سے آٹا کی قیمت کو معلوم کیا جو کہ سرکاری نرخ نامے کے عین مطابق پایا گیا ...
ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود کے قیادت میں اج ضلع انتظامیہ باجوڑ نے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس کے چلڈرن /فیملی پارک میں غیر قانونی طور پر زیر تعمیر بلڈنگ کو مسمار کر دیا۔ اور سپورٹس محکمہ کی سرکاری زمین کو غیر قانونی قبضے س اذاد کیا
آج ضلع انتظامیہ باجوڑ نے تحصیل برنگ ٹار میں عوامی مسائل و شکایات حل کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر نواگی حبیب اللہ خان وزیر تحصیلداران اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نواگی نے لوگوں کے طرف سے اٹھائی گئی مسائل و شکایات پوری غور سے سنے اور موقع پر کئی مسائل و شکایات حل کرنے کے احکامات جاری کیے اور کئی مسائل و شکایات کو حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل و شکایات کو جلد از جلد حل کرکے رپورٹ پیش کریں۔ علاقے کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور ضلع افسران کا شکریہ ادا کیا کہ وہ آئے اور ہماری مسائل کو ہمارے دہلیز پر سنے۔
اج ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار کے ایک خالی وارڈ میں پناہگاہ قائم کیا۔ جس میں مریضوں کیساتھ ہسپتال میں ائے ہوئے رشتہ دار قیام کریں گے۔ سخت سردی کو مدنظر رکھتے ہوئے پناہگاہ میں گرم بستروں کا انتظام کیاگیا ہے تاکہ مریضوں کے رشتہ دار دور دراز علاقوں سے اپنا سامان لانے کے تکلیف سے بچ سکے اور ہسپتال کے برامدوں کے بجائے پناہگاہ میں سکون سے رات گزاراسکے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ان افراد کے لئے ہسپتال میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا تھا۔ جسں میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایم ایس نے بھی شرکت کی
ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود کے ہدایات پر اےاےسی خار الیاس خان نے خار ہسپتال میں قائم پناہگاہ کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے پولیو پراگرس ریویو میٹنگ کی صدارت کی. میٹنگ میں محکمہ صحت اور پولیو کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی.
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کا اچانک دورا کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹروں کی حاضری اور صفائی کا چیک کی۔ساتھ ہی صحت انصاف کارڈ سنٹر لیبارٹری اور مختلف وارڈز کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کے عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو دے جانے والے سہولیات میں کسی قسم کوتاہی نہیں ہونا چاہیے ۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان اسسٹنٹ کمشنر نواگی حبیب اللہ خان وزیر کے ہمراہ صدیق آباد پھاٹک میں آٹا ملز کا اچانک دورا کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ملز میں بننے والے آٹے کا معیار اور وزن چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ملز مالک کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کے معیار اور وزن بہتر کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کی خصوصی ہدایت پر آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمود احمدخان نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی جائزہ لیا ٹھیکدار کو ہدایت کی کہ کام کو معیاری اور بروقت مکمل کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود جاری انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز اجلاس کی صدارت کر رہے ہے۔اجلاس میں محکمہ صحت اور پولیو منیٹرنگ افسران نے شرکت کی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمود احمد خان نے پہلے روز قومی پولیو مہم کے اجلاس کے صدارت کی۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر نواگی حبیب اللہ خان وزیر تحصیلداران صاحبان محکمہ صحت کے افسران اور سیکورٹی فورسز کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
قبائلی اضلاع میں باقاعدہ طور پر ٹی ایم اوز تعینات کر دئے گئے ہیں۔ اب شہری آبادیوں میں باقاعدہ میونسپل سروسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔ تمام باجوڑ کے لوگوں کو بہت بہت مبارک ہو۔ لوگوں کو مر جر کے ثمرات کا اندازہ ہو جائے گا۔ حکومت اور ضلعی انتظامیہ لوگوں کی زندگی آسان کرنے کیلئے کوشاں ہیں
آج اسیسٹنٹ کمشنر صاحب ناواگئ حبیب اللہ وزیر ناواگئ کالونی میں ریسیکو1122 کے دفتر کے تعمیری کام کا جائزہ لیئے رہا ہے اور ساتھ ناواگئ سکول کا دور بھی کیا اور طلباء کے مسائل سن رہے ہیں.
ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود آنے والے قومی پولیو مہم اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ اس موقع پر عالمی ادارے صحت کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے بتایا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کےلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، انہوں عوام سے اپیل کی کہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کیساتھ تعاون کرے تاکہ اپ کے تاحیات معذوری سے بچ سکے۔
صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عوام کے بہتر مفاد اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کا عوام کے ساتھ فراہم کردہ سہولیات کے حوالے سے ٹیلی فونک رابطے کیا شہری متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس سے ڈومیسائل، فرد،اسلحہ لائسنس، برتھ سرٹیفیکیٹ و دیگر اہم دستاویزات سمیت لینڈ میوٹیشن و ڈیڈ رجسٹریشن کی فراہمی سے مطمئن ہیں؟ ہاں یا نہیں؟ اپنے ڈپٹی کمشنر کو بذریعہ ٹیلی فون آگاہ کریں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر آفسز سے جاری رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کل 391 شہریوں کے ساتھ رابطہ کیا ہے بٹگرام 345، ہنگو 291، سوات 260، پشاور 216، بنوں 190، صوابی 150، کرم 130، مردان 97، شانگلہ 95، نوشہرہ 73، بونیر 68، کرک 67، لکی مروت 65، مہمند 63، ملاکنڈ 62، باجوڑ 61، کوہاٹ 61، ہری پور 57، دیر لوئر 49، اورکزئی 47، کولئی پالس 44، مانسہرہ 44، کوہستان اپر 39، چارسدہ 38، کوہستان لوئر 25، ٹانک 23، چترال لوئر 21، جنوبی وزیرستان 14 اور دیر اپر نے 6 افراد سے رابطہ کیا ہے
Grand Jirga of the Birth Registration Project with the elders of Khar Subdivision, on the importance of birth registration under the chairmanship of AC Khar and Local Govt:
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار انور الحق کے قیادت میں 9 دسمبر اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ہماری معاشی و معاشرتی ترقی کا ضامن ہے۔ کرپشن ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکا ہے اس کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ہر شکل میں قابل مذمت ہے کرپشن کے خاتمے کے لیے نظام میں تبدیلی لاتے ہوئے جرات مندانہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔ضلع بھر میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور بدعنوان عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے ۔ریلی کے شرکاء نے انسداد بدعنوانی پر مبنی بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے ۔واک کا بنیادی مقصد پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرکے ایک شفاف اور انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل دینا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود صاحب پبلک لائبریری کیلئے ڈونیٹ کیے گئے کتابیں لائبریری انچارج عبدالواجد کے حوالے کررہے ہیں
خیبر پختونخوا صوبائی حکومت کی روشنی میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر نے عوام کے مسائل سننے اور حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر تین تین گھنٹوں کا شیڈول جاری کردیا ہے.
اج تہذیب و ثقافت کے صوبائی صدر اباسین یوسف زئی نے ضلع باجوڑ کا دورا کیا ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے باجوڑ کے ثقافت اور تہذیب کے بارے میں تفصیل سے بریفننگ دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پیرشہاب علی شاہ اسسٹنٹ کمشنر خار انور الحق ایم پی اے سراج الدین خان تحصیلداران صاحبان اور قبائلی عمائدین بھی موجود تھے ۔ اباسین یوسف زئی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع باجوڑ میں بہت برا وقت گزارا ہے اور اب چونکہ امن کی فضاء قائم ہوئی ہے اسلیئے انشاء اللہ بہت جلد ضلع باجوڑ میں ایک ثقافتی میلے کا انعقاد کرینگے تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ قبائلی لوگ پر امن اور محبت پسند لوگ ہیں۔
آج ضلع انتظامیہ باجوڑ نے تحصیل لوی ماموند برخلوزو کالج میں عوامی مسائل اور شکایات کو حل کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمود احمدخان، اسسٹنٹ کمشنر نواگئی حبیب اللہ خان وزیر، تحصیلداران صاحبان اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے لوگوں کے طرف سے اٹھائے گئے مسائل،شکایات پوری غور سے سنے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے موقع پر کئی مسائل ،شکایات کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے،اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کرکے رپورٹ پیش کریں ۔ علاقے کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور ضلع افسران کا شکریہ ادا
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کی ہدایت پر اج اسسٹنٹ کمشنرخار انوارالحق کے زیر صدارت ضلع بھر کے بازاروں کے صدور ، ہوٹل مالکان ، قصائیوں ، نان بائیوں ، مچھلی فروش اور دیگر کاروباری نمائندوں کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر انہیں سختی سے صفائی رکھنے اور صوبے کے دیگر اضلاع جیسے قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی۔ اور تنبیہ کی گئی کہ گران فروشی سے گریز کریں۔تمام شرکاء کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سرکاری نرخ نامے سے تجاوز نہ کریں اگر کوئی سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرتے ہوئے پکڑا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
آج ضلع انتظامیہ نے پشت فارم سروس سنٹر میں عوامی مسائل اور شکایات کو حل کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود اسسٹنٹ کمشنر خار جناب انوار الحق صاحب، اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے لوگوں کے طرف سے اٹھائے گئے مسائل،شکایات پوری غور سے سنے،ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے موقع پر کئی مسائل ،شکایات کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے،اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کرکے رپورٹ پیش کریں ۔ علاقے کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور ضلع افسران کا شکریہ ادا کیا.
ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود کے زیر صدارت اج جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی. ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری کام بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولت ھو.
چیف منسٹر خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزی ،قیمتوں میں خود ساختہ اضافے اور اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کو موصول ہونے والے رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران صوبہ بھر کے ضلعی انتظامیہ اور حلال فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے کل 1906 یونٹس کا معائنہ کر کہ 30 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے لگائے ہیں۔معائنوں اور چھاپوں کے دوران 94 یونٹس کو سیل 35 کے خلاف ایف آئی آر جبکہ 656 کو وارننگ جاری کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کی روک تھام کے سلسلے میں کل 1306 یونٹس کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 81 کو سیل اور 8 کے خلاف ایف آئی آر درج کیے گئے۔ اسی طرح 498 کووارننگ جاری کیے گئے جبکہ 14 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ قیمتوں کی چیکنگ کے سلسلے میں کل 483 یونٹس کے معا ئنے کئے گئے جن میں سے 8 کو سیل اور 24 کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ 109 کو وارننگ بھی جاری کئے گئے اور 14 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے دوران کل 100 یونٹس کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 2 کو سیل اور 2 کے خلاف ایف آئی آر درج کیے گئے۔ اسی طرح 42 کو وارننگ جاری کیے گئے جبکہ 98 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے دریں اثناءجعلی ادویات کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے دوران کل 17 یونٹس کا معائنہ کیا گیا جن میں سے تین کو سیل جبکہ ایک کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ۔اسی طرح سات یونٹس کو وارننگ جاری کیے گئے جبکہ 23 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کی خصوصی ہدایت پر آج اسسٹنٹ کمشنر نواگئی حبیب اللہ خان وزیر نے تحصیل دار نواگئ شاہ احمد کے ہمراہ نواگئ بازار کا اچانک دورا کیا۔ وہاں پر اشیاء خوردونوش سبزی،فروٹ،اٹا،چینی،گھی وغیرہ کے قیمتیں چیک کیں۔ساتھ ہی نانبائیوں کی روٹی کی وزن اور ایل پی جی کی قیمتیں بھی چیک کیں۔ہوٹلوں میں صفائی اور قصاب خانوں کی صفائی اور گوشت کی قیمتیں بھی چیک کیے۔ سرکاری نرخ نامے سے تجاوز صفائی کی ابتر صورتحال پر اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کو جرمانہ کیا گیا اور بعض کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دکانداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اگر کوئی سرکاری نرخ نامے سے تجاوز اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
""ضلع انتظامیہ کا خار بازار میں کریک ڈاؤن"" ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے اسسٹنٹ کمشنر خار انور الحق تحصیلدار خار عجم خان آفریدی کے ہمراہ خار بازار کا اچانک دورا کیا ۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے دوکاندارں کے صفائی غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے سرکاری نرخ نامے اور نانبائیوں کے صفائی اور روٹی وزن چیک کی ۔ غیر معیاری اشیاء اور سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرنے والوں اور پلاسٹک شاپنگ بیگ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں پلاسٹک شاپنگ بیگ برآمد کی گئی جس کو بحق سرکار ضبط کیا گیا۔ اور ساتھ ہی سڑک کے کنارے پر غیر قانونی طور پر ہاتھ گاڑیوں کو ہٹانے اور غیر قانونی پارکنگ کو ختم کیا گیا ۔اور سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ کے لیے کسی نے خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔بازار کو صاف ستھرا اور کشادہ رکھنے میں عوام ضلع انتظامیہ کا ساتھ دے۔
نرخ نامہ برائے 15/11/2019
پٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کی خصوصی ہدایت پر اج اسسٹنٹ کمشنر خار انوار الحق کے صدارت میں اٹھارہ سال تک کے بچوں کی پیدائشی اندراج سرٹیفکیٹ کے حوالے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں بچوں کی پیدائشی سرٹیفکیٹ پر تفصیل سے بات کی گئی۔ پیدائش کا اندراج بچوں کی تحفظ اور بہتر مستقبل کیلئے بہت ضروری ہے۔اسلئےلوکل گورنمنٹ رجسٹریشن ٹیموں کیساتھ تعاون کرے ۔
ضلع انتظامیہ کے زیر نگرانی اینٹی کرپشن ویک منانے کے سلسلے میں اج سول کالونی خار جرگہ حال میں سکول/کالج کے طلبہ کے درمیان " انسداد بد عنوانی" کے عنوان سے تقریری اور پینٹنگ مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔جس میں طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
آج ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کے ساتھ گوڈ گورننس کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں تمام محکموں کے کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔،تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے خدمت میں کوتاہی نہیں ہونا چاہیے ہے اس لیے ہم ہر تحصیل میں ہر مہینے دو دو کھلی کچہریوں کا انعقاد کرینگے تاکہ ان کے مسائل ان کے دہلیز پر سنے اور حل کیں جاسکے۔اس کے علاوا پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اگر کسی محکمے کے خلاف کوئی شکایت درج ہے تو اس کو بروقت حل کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کی خصوصی ہدایت پر اج اسسٹنٹ کمشنر خار انوار الحق نے عنایت کلی بازار میں مختلف ہوٹلوں اور دکانوں ہر چھاپے مارے۔ صفائی کی ابتر حالات اور سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرنے پر 8 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں میں گرانفروشوں کے خلاف سخت اقدمات کیلئے تمام مجسٹریٹس کو احکامات دے رکھے ہیں جو بھی عوام کو بے وقوف بناکر لوٹنے کی کوشش کرے گا اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
اج وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے باجوڑ کا ایک روزا دورا کیا ،ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے وزیر اعلیٰ کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کے قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت زیتون کی کاشت اور تیل حاصل کرنے کے پلانٹ کا افتتاح کردیا ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے گھریلوں مرغبانی کی تقسیم کا افتتاح بھی کردیا۔ اسکے ساتھ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کسانوں میں گندم کے بیچ کی تقسیم کا افتتاح کردیا بعد میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے محکمہ لائیو سٹاک کے اہکاروں میں موٹر سائیکل تقسیم کیے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ڈیری سے منسلک ذمینداروں میں چللرز کی تقسیم کا بھی افتتاح کردیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب وزیر اعلی بنا تو عمران خان نے دو باتیں کی کہ جب صبح اٹھتے ہو تو غریب عوام کے بارے میں سوچوں۔ اس کے علاؤہ وزیر اعظم نے ہدایات دی ہیں کہ قبائلی اضلاع کے متواتر دورے کریں اور وہاں کے عوام کے مسائل حل کریں مزید کہا کہ برنگ ٹنل کا وعدہ کیا تھا اور اس وعدے کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔ برنگ کو سوات موٹر وے سے منسلک کرینگے قبائلی اضلاع میں ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے ہماری اولین کوشش ہے کہ قبائلی علاقوں کے محرومیوں جلد سے جلد ازالہ ہو ۔ قبائلی علاقوں میں صحت،تعلیم اور مواصلات پر کثیر رقم خرچ کی جائے گی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے ہدایت کی روشنی میں اج ضلعی انتظامیہ باجوڑ کے تعاون سے محکمہ زراعت محکمہ باجوڑ نے تحصیل خار میں کسان مارکیٹ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر خار انوار الحق نے کیا۔اس موقع پر محکمہ زراعت کے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر بھی موجود تھے۔عوامی سہولت کے خاطر ہر تحصیل میں دو دو کسان مارکیٹ بنائے جائینگے تاکہ عوام کو سستی ریٹ پر تازہ فروٹ و سبزیاں میسر ہو اور کسانوں کو دور منڈی جانے کے بجائے قریبی منڈی/کسان مارکیٹ میسر ہو۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مذکورہ اقدام کی کامیابی کے لئے تمام ضلعی افسران کو ہدایات دی گئی ہیں۔
Eid meladu nabi conference held at civil colony khar Bajaur, under the chair of AC Khar Anwar ul Haq by directive of DC Bajaur
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے ضلع باجوڑ کی مختلف بازاروں میں آٹا اور چینی فروخت کرنے والے دکاندارں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر خار انور الحق اور اسسٹنٹ کمشنر نواگئ حبیب اللہ خان وزیر نے بھی شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام دکاندارں کو ہدایت جاری کرتے ہو کہا کہ آٹا اور چینی کو سرکاری نرخ نامے پر فروخت کیا جائے اور سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی دکاندار آٹا اور چینی سٹور کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے ساتھ سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Deputy Commissioner Bajaur, Usman Mehsud visited along with C&W Xen and Engineer of 10km Road from Farash to Tangi Damadola ,for checking the material and works according standerdazation.
The Village was selected on the basis of vulnerability and proneness. The selected community has different issues identified during Assessment. The top most issue of the village was the lack of clean drinking water. For this purposes PRCS Bajaur Branch successfully implemented the scheme having RCC water Tank with 2600 Gallon capacity and Solarization including 9 no of solar panels of 335 Watt, 1.5 Kw Green Foss Water Pump, 4kv inviter and others necessaries items.
MNA Gul Dad Khan and MNA Gul zafar visited Diagnostic Lab, CVH Khar, and Model Dairy Farm Bajaur and MNA Gul Dad Khan participated in a free veterinary Medical Campaign in Jannat Shah Area.
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کی ہدایت پر صدیق آباد پھاٹک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔یاد رہے ان کو کئی بار نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔
Today the worthy Additional Deputy Commissioner Bajaur, Mehmood Ahmad has initiated the Clean and Green Program implemented by District Administration. He further emphasized to clean the Civil colony Khar in fast track and also carry out the waste in disposal area.The District Administration actively involves in the Clean and Green Pakistan Program.
ج اسسٹنٹ کمشنر نواگئ حبیب اللہ خان وزیر نے تحصیل دار نواگئ شاہ احمد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کی ہدایت پر نواگئ سب ڈویژن میں مختلف سکولوں کا دورا کیا۔اساتذہ کرام اور بچوں سے سہولیات کے فقدان کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام سکولوں میں سہولیات کے فقدان کا جائزہ لیا اور یقین دلایا کہ سارے سکولوں میں تمام تر سہولیات جلد از جلد پورا کرینگے۔ ہمارا مقصد ہمارے باجوڑ کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے اس لیے تعلیم کے راہ میں حائل رکاوٹیں بہت جلد ختم کرکے دم لیں گے۔
آج ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود صاحب کی زیر صدارت مساجد میں سرکاری آئمہ تعینات کرنے کے حوالے سے ایک میٹنگ ڈی سی کے آفس میں منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر خار انورالحق ، انسپکٹر شاہ فیصل، تحصیلداران صاحبان نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان محسود صاحب نے کہا کہ تمام تعلیم یافتہ پیش امام یا اساتذہ کہ تقرریاں میرٹ اور باضابطہ طریقہ کار کے تحت ہوں گی اور یہ پیش امام پابند ہوں گے کہ وہ کسی بھی ایسے بیانیے کی ترجمانی نہ کریں جو ریاست پاکستان کے بیانیے کے برخلاف ہو۔ ڈی سی صاحب نے کہا کہ تمام تعلیم یافتہ پیش امام یا اساتذہ اپنی اسناد اپنے ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنروں کے ساتھ جمع کریں۔
کھلی کچہری۔ برنگ اسسٹنٹ کمشنر نواگئ حبیب اللہ کی صدارت میں ہائی سکول شربتی تحصیل برنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ کھلی کچہری میں تمام لائن ڈپارٹمنٹ کے افسران موجود رہے ۔ اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورصحت ، تعلیم، انفراسٹرکچر سمیت اپنے مسائل سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نواگئ حبیب اللہ وزیر نے لوگوں کے مسائل کو سنا اور موقع پر متعلقہ افسران کو مسائل کے حل سے متعلق احکامات جاری کیے۔ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی ضلع بھر کے باقی تمام دور افتادہ علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری رکھے گی تا کہ لوگوں کے مسائل کا حل ممکن بنایا جا ئے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی شکایات اور قیمتی رائے سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں۔
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us