وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر آج منسٹر انڈسٹری خیبر پخوانخواہ عبد الکریم خان نے ضلع باجوڑ کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب اور دیگر قبائلی عمائدین نے مہمان کا خصوصی کا استقبال کیا سول کالونی باجوڑ خار میں ایک تقریب منعقد ہواتقریب میں ڈیڈک چیئر مین اجمل خان صدر چیمبر آف کامرس حاجی لعلی شاہ پختون یار باجوڑ کے قبائلی عمائدین اور دیگر شرکاء نے تقریب میں شرکت کی۔منعقدہ تقریب سے قبائلی عمائدین نے ضلع باجوڑ کے اجتماعی مسائل کی نشاندھی کیمنسٹر خیبر پخوانخواہ عبد الکریم خان نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا نے قبائلی اضلاع میں انقلابی اقدامات شروع کیے ہیں جس میں تعلیم ، صحت ، انڈسٹری سٹیٹ، سڑکوں کی تعمیر، محکمہ جنگلات ، زراعت، کھیلوں کیلئے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ، ٹورازم ، اور دیگر ڈیپارٹمنٹ میں تیزی سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔ صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us