Kuli Kachahri held by District Administration at CHC Raghan Tehsil Khar TD Bajaur under the chair of Assistant Commissioner Khar
آج اسسٹنٹ کمشنر خار جناب انوالحق نے ڈپٹی کمشنر ٹرائبل ضلع باجوڑ کے ہدایات کمطابق تحصیل خار بمقام راغگان میں ایک کھلی کچھری کا انعقاد کیا جس میں مختلف سرکاری محکموں کے اعلیٰ آفسران کے علاوہ راغگان اور مضافات سے تعلق رکنھے والے مقامی عمایدین اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی کھلی کچھری میں مقامی عمایدین نےعلاقے کو درپیش مساٸل مثلاً تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی،سڑک اور خاص کر بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سےسوالات اٹھاے جن میں اکثر سوالات کے جوابات وہاں پر موجود مختلف محکموں کے افسران نے اسسٹنٹ کمشنر خار کے موجودگی میں موقعہ پر ہی دٸےعلاقے کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ کھلی کچھری کا بنیادی مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان باہمی روابط کی تقویت اور فوری انصاف کی فراہمی ہے ۔یاد رہے اس پہلے ڈپٹی کمشنر ضلع باجوڑ کے خصوصی ہدایت پر ہر تحصیل میں کھلی کچھری کی گئی ہیں اور ائندہ بھی ایک ایک کھلی کچھری تحصیل لیول پر اسسٹنٹ کمشنرز کے زیر اہتمام منعقد کئے جائیں گے.
Share On: