ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود نے عوامی مسائل کے حل کیلئے آج نیاز والی مارکیٹ عنایت کلیے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقائی مشران موجود تھے۔ مشران نے علاقے کے مختلف مسائل کی نشاندہی کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود نے کہا۔ کہ ضلعی حکومت علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے موقع پر موجود تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ عوامی مسائل کوحل کرنے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خار انوار الحق ،لاین ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے.
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us