حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں آج تحصیل برنگ علاقہ میمولوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود اسسٹنٹ کمشنر نواگئ حبیب اللہ وزیر ایم پی اے اجمل خان اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے کھلی کچہری میں لوگوں کے طرف سے اٹھائی گئے سوالات اور مسائل غور سے سنے اور موقع پر کئی مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے اور بعض مسائل کو متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جارے کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کرکے رپورٹ پیش کریں۔علاقے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہم بہت مشکور ہیں کہ ضلعی افسران ہمارے پاس آئے اور ہمارے مسائل سنے۔
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us