آج جناب ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے دفتر میں پی ایم آر یو خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام گڈ گورننس فریم ورک اور کے پی کے انسپکشن ماڈیول پر ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ، اسسٹنٹ کمشنر خار اور ناواگئی، تمام ہیڈ آپ ڈیپارٹمنٹ اور ان کے پوکل فرسنز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپی کوآرڈینیٹر پی ایم ار یو عادل رضا اور ان کی ٹیم نے گڈ گورننس اور کے پی انسپیکشن پر تمام افسران اور ان کے فوکل فرسن کو جامع ٹریننگ دی۔ اور ان سسٹمز کی افادیت کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے پی ایم آر یو کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وقت نکال کر باجوڑ آئے اور ان تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کو ٹریننگ دی۔ ان ہونے کہا کے خیبر پختونخواہ حکومت نے کام کو آسان بنا دیا ہے اور یہ کہ تمام امور ٹریک ایبل ہوں اور یہ کہ لوگوں کو آسانی ہوں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ یہ دونوں ماڈیولز کو استعمال کریں اور اس پر بروقت رپورٹ جمع کریں۔
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us