Action against the Price Hikers/Inspection of Bazar Inayat Kallay
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کے حکم پر ضلع بھر کے مختلف بازاروں میں گرانفروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔اس سلسلے میں اج ضلع بھر کے مختلف بازاروں میں چھاپے مارے گئے۔ اس سلسلے میں آج اسسٹنٹ کمشنر خار انور الحق نے تحصیلدار خار کے ہمراہ عنایت کلے بازار میں قصابان اور فروٹ پروشوں کے خلاف خصوصی انسپیکشن کیا اور موقع پر کئی دوکانداروں کو گرفتار کئے۔
ناقص اشیاء کم وزن، زیادہ ریٹس اور صفائی کے ابتر صورتحال پر متعدد دوکانداروں کو جرمانہ کیا اور بعض کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ACs اور تحصیلداروں کو سخت احکامات جاری کئے ہوئے ہیں کہ تمام بازاروں میں سرکاری نرخناموں کو یقینی بنائے۔ اور سرکاری نرخنامے آویزاں نہ ہونے کی صورت میں دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔ انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا علاقے کے عوام نے خیر مقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے ساتھ نرمی نہ کی جائے۔
عوام کے سہولت کے لئے یہ کاروائی کی گئی۔
عوام بے خوف ہم سے شکایات کرے ہم ان کے ازالے کے لئے ہر وقت موجود ہیں
Share On: