ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کی خصوصی ہدایت پر اج اسسٹنٹ کمشنر نواگئ حبیب اللہ وزیر نے تحصیل دار نواگئ کے ہمراہ نواگئ بازار کا وزٹ کیا ،وہاں پر دکانداروں کی صفائی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا اور ساتھ میں غیر معیاری چیپس اور مشروبات کو قبضے میں لیکر تلف کیا۔اسکے ساتھ ساتھ اٹا بوریوں اور تندوری روٹی کا وزن بھی چیک کیا۔دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اگر کوئی سرکاری نرخ نامے سے تجاوز یا غیر میعاری اشیاء فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو ان جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل میں ڈال دیا جائے گا۔
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us