Follow us:
آج بمورخہ 4 دسمبر 2021 ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور کی سربراہی میں ایوننگ ریویو کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خار ڈاکٹر وزیر خان صافی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل کمال، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نظیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز سمیت محکمہ صحت کے تمام افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع بھر میں جاری کورونا ویکسینیشن کے اہداف کے حصول کا جائزہ لیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور نے محکمہ صحت کے تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ صوبائی حکومت کے لازمی کورونا ویکسینیشن کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ضلع بھر میں 12 سال سے زائد عمر کے تمام بچوں اور بڑوں کو کورونا سے بچاؤ کے ویکسینیشن جلد از جلد مکمل کی جائیں ۔
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us