Follow us:
ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائی سکنڈری سکول گردئی میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔اس موقع ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزادہ کوکب فاروق صاحب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سہیل عزیز ، اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم، انڈر ٹرینگ اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز تحصیلدار اتمان خیل محمد فیاض، ٹی ایم اے خار محمد فیاض، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر عزیز الرحمن تمام محکموں کے سربراہان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سائلین نے سیکورٹی محکمہ صحت، تعلیم، بجلی، روڈ زراعت، پبلک ہیلتھ، محکمہ زراعت، ایگریکلچر ، میونسپل کمیٹی سمیت دیگر محکموں کے خلاف شکایات کے بارے میں اگاہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزادہ کوکب فاروق صاحب نے سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی بحث کیڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب نے عوام کو درپیش مسائل غور سے سنیں اور حل کرنے کے لئے متعلقہ محکمہ جات کو احکامات جاری کئے ۔ڈی سی باجوڑ نےمذید کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہیں اور ہم ہر وقت عوام کی خدمت کرتےرہیں گےاور کہا کے ڈپٹی کمشنر باجوڑ اپنی ٹیم کہ ساتھ ہر وقت عوام کی خدمت کے لئے حاضر ہے عوام کہ مسائل کے حل کے لئے ہر حد تک جائیں گے
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us