Follow us:
ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر کے ہمراہ راغگان اور تلئ ڈیم کا دورہ,
ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان نے دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے راغگان ڈیم اور تلئ ڈیم کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے راغگان ڈیم اور تلئ ڈیم میں دفعہ 144 کے خلاف ورزی کرنے والے بیشتر افراد کو وارننگ دے کر ان کو واپس کیا ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے رغگان ڈیم تلئ ڈیم اور دیگر خوڑوں میں مچھلی پکڑنے نہانے اور تیراکی کشتی رانی پر پابندی عائد کرکے دفعہ 144 نافذ کیا ہے لہذا عوام سے گزارش ہے کہ ضلعی انتظامیہ باجوڑ اور باجوڑ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموں میں کشتی رانی نہانے اور مچھلی پکڑنے تیراکی سے گریز کریں، بصورتِ دیگر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us