آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمود احمد خان نے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کا دورا کیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ٹراما سنٹر ،سرجیکل وارڈز اور میڈیکل وارڈ معائنہ کیا۔ اور ساتھ ہی تمام عملے کے حاضری چیک کی ڈاکٹر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونے چاہیں ہے۔
This meeting was post campaign review chaired by DHO Bajaur. In the review the August campaign was discussed in details regarding coverage, NA children tracking. Those UCs having below 95% coverage were specially discussed. 3 UCs, Inayat qilla, Arang and chorak were below 95%. The Data also compiled for all district level.
آج ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود صاحب زیر صدارت ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا جس میں تمام کالجوں کے پرنسپلز ایجوکیشن آفیسر نے شرکت کی۔ باجو ڑ کالجز میں ابھی تک ہونے والے فرسٹ ایر کے ایڈمیشنز اور داخلوں سے رہنے والے طلباء،نئے سیشن کیلئے منصوبہ بندی پر باجوڑ کے تما م کالجز کے پرنسپلز اور یوتھ اف باجوڑ کےبانی ریحان زیب خان اور اس کی ٹیم کی میٹینگ ڈی سی باجوڑ کی صدارت میں ہوئ۔میٹینگ کے دوران ڈی سی باجوڑ نے سپیشل سکرٹری ہائر ایجوکیشن سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔پرنسپل کامرس کالج بخت منیر صاحب نے ڈی سی کو بتایا کہ آرٹس کا آجکل کوئ مارکیٹ نہیں لہذا جنرل کالجز میں آرٹس پڑھنے کی بجائے کامرس ایجوکیشن کی طرف آجائے۔جنرل کالجز پر داخلوں کا دباو بھی کم ہوجائے گا اور طلباء کامرس ایجوکیشن حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کے بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔ باجوڑ کے میٹرک پاس طلباء کے داخلوں کا مسلہ حل کرنے کیلئے یوتھ آف باجوڑ کے ریحان زیب خان اور باقی دوستوں کے کوششوں کو ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے عملی جامہ پہنا دیا۔ فیصلہ ہوا کہ جنرل کالجز 25%مذید داخلے بڑھائیں گے اور ساتھ سیکنڈ شفٹ شروع کریں گے۔جس عارضی طور پر یہ مسلہ حل ہو جائے گا اور اس کی مستقل حل کیلئے جامعہ پالیسی ترتیب دی جائے گی۔
[2:55 PM, 8/7/2019] Rizwan Pmru Collegue: آج بمورخہ 07-08-2019 کو جناب ڈپٹی کمشنر عثمان محسود کے خصوصی ہدایات پر ارنگ توحید آباد کے بی ایچ یو میں کھلی کچھری منعقد ہوئی۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ، اسسٹنٹ کمشنر خار، ڈی ایچ او، ایجوکیشن آفیسر، ایم این اے این اے 40 کے نمائندے اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران موجود تھے۔اس موقع پر عوام کی کافی تعداد نے شرکت اور اپنے مسائل کو اپنے دہلیز پر اجاگر کئے۔ اس موقع پر جناب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑنے موقع پر تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو عوام کے حقیقی مسائل کو جلدی حل کرنے کے احکامات صادر کئے۔ علاقے کے عوام کے ضلع انتظامیہ کے اس اقدام کو خوب سراہا اور کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ اس طرح ضلع انتظامیہ مع لائن ڈیپارٹمنٹ کے اس علاقے کو آئیں اور عوام کے مسائل کواُنکے دہلیز پرسنے اور یقین دہانی کروائیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر باجوڑ نے لوگوں کو یقین دہانی کروائیں کے آپکے حقیقی مسائل انشاءاللہ جلد حل ہوجائنگے اور ضلع انتظامیہ کے یہ پہلے ترجیح ہے کہ دور دراز علاقوں کے عوام کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں اور ان پر پیش رفت کریں۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو احکامات صادر کئے اور کہ اُٹھائیں گئے تمام مسائل پر پیش رفت ان کے ساتھ شیئر کیا جائے۔
آج سول کالونی خار با جوڑ میں کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار ریلی کااہتمام کیا گیا۔جسمیں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر خار اور اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ ، باجوڑ پبلک سکول و کالج کے طلبا ء سمیت تمام سرکاری محکموں کے ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود نے کشمیر کی تاریخ اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت اور مدد جاری رکھیں گے۔
اج ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود صاحب نے 14 اگست کی تقریبات کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا، ڈپٹی کمشنر عثمان محسود صاحب نے کہا، جشن آزادی بھرپور قومی جوش جذبے سے منایا جائے گا ، تمام سرکاری محکمے اس سلسلہ میں تقریبات کے انعقاد کے لیے تیاری مکمل کریں، دفاتر کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے 14 اگست یوم آزادی کی تقریبات منانے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان، ایم ایس عزیز الرحمن ، ایجوکیشن،سپورٹس منیجر فضل اکبر حلجی اور دیگر محکموں کے نمائندے موجود تھے
اج اسسٹنٹ کمشنر خار انوار الحق کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے جانب سے کشمیریوں پر مسلسل مظالم کے خلاف کل پورے باجوڑ میں یوم یکجہتی کشمیر منائی جائے گی کل 10 بجے احتجاجی ریلی ہوگی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نواگئ حبیب اللہ وزیر ،تمام بازاروں کے صدور کے علاوا تحصیلداران بھی شریک تھے۔
Meeting Regarding Upcoming Polio Campaign on dated 24-08-2019 at District Level Bajaur under thy chairmanship of Additional Deputy Commissioner with All Tehsildars and DPCRs
ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود کے خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے مختلف تحصیلوں میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں خار گراونڈ میں کھلی کچہری لگائی گئی۔ جس میں علاقائی مشران موجود تھے۔ مشران نے علاقے کے مختلف مسائل کی نشاندہی کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خار انوارالحق نے کہا۔ کہ ضلعی حکومت علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے موقع پر موجود تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ عوامی مسائل کوحل کرنے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائے۔ اس موقع پر تحصیلدار خار عجم خان،رینجر آفیسر فارسٹ محمد الیاس، حمیداللہ جان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے
A seminar on the World Health Day was organized at Aaj District Headquarters Hospital Khar in connection with the World Health Awareness Day, which was attended by Deputy Commissioner Usman Mehsud as special guest. The seminar emphasized on the nutritional needs of breastfeeding women. The speaker said that breastfeeding the baby for six months and only the mother, Follow the hygiene principles to keep the mother and baby healthy. The seminar was attended by a large number of Health Officers and Lady Health Workers. A walk was also organized for mother and baby food and nutrition awareness.
آج ضلع انتظامیہ کے جملہ کلرک سٹاف نے ریٹائر ہونے والے ہیڈ کلرک حاجی محمد حبیب کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان ، اسسٹنٹ کمشنر نواگئ حبیب اللہ وزیر ،تحصیلدارن اور تمام کلرکوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے حاجی محمد حبیب کے ضلع انتظامیہ کیلئے ان کے خدمات کو سراہا اور گفٹ پیش کی۔اور آخر میں ان کے خوشحال زندگی کیلئے دعا کی۔
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us